بھٹکل:9/جنوری(ایس او نیوز)ریاستی وزیر اعلیٰ معاوضہ فنڈ کی طرف سے تعلقہ کے غریب مریضوں کی امداد کے لئے منظور ہوئے چک کو رکن اسمبلی منکال وئیدیا نے تقسیم کیا۔ تعلقہ میں کل 18مستفدین میں 5،50،658روپئے تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر جالی پٹن پنچایت صدر عبدالرحیم شیخ، ممبر منگلا گونڈا، بیلکے گرام پنچایت ممبر کمار موگیر وغیرہ موجود تھے۔